صوبائی دارالحکومت لاہور میں چھوٹے بڑے بازاروں میں عید خریداری کی گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی خواتین بچے بڑوں کی بڑی تعداد چاند رات کی شاپنگ کرنے کے لئے بازاروں میں نکل آئی مہندی ااور رنگ برنگی چوڑیوں کے سٹالز نے سماں باندھ دیا اس سال مہندی کے نئے ڈیزائن ہی متعارف کروائے گئے خواتین کا زیادہ تر رش چوڑیوں مہندی کے سٹالز اور جیولری کی شاپ پر نظر آرہی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر بھر کے بازاروں نے عید کی خریداری کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی بازاروں میں آئی خواتین عید کی شاپنگ کو فائنل کرنے میں مصروف ہیں جب کہ دکانوں کے باہر لگے سٹالز پر کانچ کی رنگ برنگی چوڑیوں نے ایک سماں باندھ دیا ہے ۔مہندی لگوانے کی شوقین خواتین بھی مہندی لگوانے کے لیے بازاروں میں نکل آئی ہیں۔
اس حوالے سے روزنامہ” پاکستان “کے سروے میں گفتگو کرتے ہوئے شاپنگ کے لیے آئی خواتین کا کہنا تھا کہ عید کی خوشیاں تو ہم ضرور منائیں گے لیکن کیا کریں مہنگائی نے زندگی عذاب بنا رکھی ہے دکانداروں سے چیزوں کے ریٹ کم کرنے کا کہیں تو کہتے ہیں کہ مہنگائی اتنی ہے ہم کیا کرسکتے ہیں ہم نے بھی تو اپنی دکانداری چلانی ہے ۔ خواتین کا کہنا تھا کہ چوڑیوں کے بغیر تو عید نامکمل ہے،ہمیں اپنے مذہبی تہواروں کو جوش وخروش سے منا چاہیے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اپنے ارد گرد کے مستحق لوگوں کا بھی خیال رکھنا چاہیے اور ان کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لئے ان کی مدد کرنی چاہئے ۔