وزیراعظم کی مسجد نبوی ﷺ میں نماز جمعہ کی ادائیگی، پاکستان کی ترقی کیلئے دعا

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے تین روزہ دورہ سعودی عرب کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں جمعہ کی نماز ادا کی، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا بھی کی۔

 

وزیرِ اعظم شہباز شریف اپنے سعودی عرب دورے کے دوسرے روز مسجد نبوی ﷺ نمازِ جمعہ کی ادائیگی کیلئے پہنچے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور وفد کے دیگر ارکان بھی ساتھ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف و دیگر کی جانب سے نمازِ جمعہ کی ادائیگی کے بعد ملک و قوم کی سلامتی اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کی گئی۔

خیال رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف گزشتہ روز اپنے تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے تھے جہاں پر مدینہ منورہ کے گورنر نے ان کا پرتپاک انداز میں استقبال کی، انہوں نے روضہ رسول ﷺ پر حاضری دی اور مغرب کی نماز ادا کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

Sat Apr 30 , 2022
ملک بھر میں گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031