ملک بھر میں عید کس دن ہو گی؟ محکمہ موسمیات کا بیان آ گیا

پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 3 اپریل کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر پاکستان میں 30 روزے ہوئے تو عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی اور اگر 29 روزے ہوئے تو 2 مئی کو ہوگی۔

تاہم پاکستان میں عید الفطر پیر کو ہوگی یا پھر منگل کو ، اس حوالے سے پوری قوم کو بے صبری سے انتظار ہے اور سب کو رویت ہلال کمیٹی کا انتظار ہے جو عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے ملک بھر میں اتوار کو اجلاس منعقد کرے گی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک بھر میں اتوار یکم مئی کو چاند نظر آنے کے کوئی امکانات نہیں ہیں، یعنی پاکستان میں اس بار 30 روزے پورے ہوں گے اور پیر کو عید کے امکانات بہت کم ہیں۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں آسمان پر بادل چھائے رہیں گے اور عید الفطر 3 مئی بروز منگل کو ہونے کا امکان ہے تاہم چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سپیکر قومی اسمبلی آج حمزہ شہباز سے حلف لیں گے، لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ

ہفتہ اپریل 30 , 2022
نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف نہ لینے کے معاملے پر لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا ہے جس کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی آج حلف لیں گے۔ قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حلف لینے سے متعلق تیسری درخواست پر سماعت ہوئی۔ وکیل […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: