عید الفطر کی تعطیلات کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک بھر میں گرمی سے ستائے ہوئے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے، عید الفطر کی تعطیلات کے دوران آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یکم مئی سے مغرابی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا۔ جو کہ 5 مئی تک موجود رہے گا۔ جس کے باعث 1 مئی سے 3 مئی کے دوران چاغی،نوشکی،کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، لورالائی، مستونگ، ژوب،زیارت، قلات، سبی، نصیر آباد ، بارکھان ،لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، راجن پور،ڈیرہ غازی خان، لیہ ، بھکر، ملتان، خانیوال، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، بہاولنگر، بہاولپور اور رحیم یار خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 1 اور 2 مئی کو کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میر پور خاص ٹھٹھہ اور بدین میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے کی بھی توقع ہے۔

2 سے 4 مئی کے دوران ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، لکی مروت، شمالی، جنوبی وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، شیخوپورہ، لاہور، حافظ آباد، گوجرانوالا، سیالکوٹ، نارووال ، گجرات میں گرد آلود ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی ہے۔

1 سے 5 مئی کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، پشاور، کوہاٹ، کرم، گلگت بلتستان (دیا میر، گلگت، غذر، استور، سکردو )، کشمیر (مظفر آباد، نیلم ویلی، راولاکوٹ، باغ، حویلی،کوٹلی، بھمبر، میرپور، سری نگر، بارہ مولہ، شوپیاں، اننت ناگ اور لہہ )میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ملک بھر میں عید کس دن ہو گی؟ محکمہ موسمیات کا بیان آ گیا

ہفتہ اپریل 30 , 2022
پاکستان میں عید الفطر کے حوالے سے محکمہ موسمیات کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔ رمضان المبارک کا آغاز شمسی کلینڈر کے مطابق پاکستان میں 3 اپریل کو ہوا تھا جس کے مطابق اگر پاکستان میں 30 روزے ہوئے تو عیدالفطر 3 مئی کو ہوگی اور اگر 29 روزے ہوئے […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: