تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی مبینہ غیر ملکی فنڈنگ کے معاملہ پر سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی، پی ٹی آئی کے وکیل انور منصور نے الیکشن کمیشن کے نامکمل ہونے کا نکتہ اٹھا دیا۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی الیکشن کمیشن نے معاملہ پر سماعت کی، اکبر ایس بابر کے معاون وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ اکبر ایس بابر کو کیس سے الگ کرنے کی درخواست خارج کر چکی ہے۔ الیکشن کمیشن کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ پڑھ کر سنایا گیا۔

تحریک انصاف کے وکیل انور منصورنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے جو آبزرویشن دیں وہ بدقسمتی ہے، جن باتوں پر دلائل نہیں دیئے گئے تھے وہ بھی حکمنامہ میں شامل کر دی گئیں، اپنا ایک اعتراض کمیشن کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں، الیکشن کمیشن اس وقت مکمل نہیں ہے، الیکشن کمیشن کے دو ارکان تعینات نہیں ہوسکے۔

اکبر ایس بابر کے وکیل نے کہا کہ یہ اعتراض پہلے بھی اٹھایا گیا تھا لیکن خارج کیا گیا، پی ٹی آئی وکیل انور منصور نے کہا کہ اعتراض کا مقصد سماعت رکوانا نہیں ہے، آئین میں اختیارات الیکشن کمیشن کو ہیں، صرف کمشنر یا ممبرز کو نہیں، آئین میں الیکشن کمیشن کے ممبران کی تعداد متعین ہے، قانون کے مطابق بینچ میں اختلاف ہو تو معاملہ کمیشن میں پیش ہوگا، الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق کمیشن کے تمام ارکان کا ہونا لازمی ہے۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ہائیکورٹ نے 30 دن میں فیصلے کی ہدایت کی ہے اس کا کیا کریں گے۔ کیس کی سماعت ایک ہفتہ کے لیے ملتوی کردی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، امپورٹڈ حکومت قبول نہیں: عمران خان

جمعرات اپریل 21 , 2022
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے مینار پاکستان پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بطور وزیراعظم آزاد خارجہ پالیسی چاہتا تھا، پاکستانی میر صادق اور میر جعفر سے مل کر سازش کی گئی، امپورٹڈ حکومت کسی صورت قبول نہیں کریں گے، جب تک […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: