عثمان بزدار کے استعفے کی تکنیکی غلطی نے نیا آئینی بحران پیدا کر دیا

پنجاب میں سیاسی اقتدار کی جنگ، عثمان بزدار کے استعفے کی تکنیکی غلطی نے نیا آئینی بحران پیدا کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے گورنر پنجاب کو قانونی رائے بھجوا دی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی جانب سے گورنر پنجاب کو بھجوائی گئی قانونی رائے کے مطابق عثمان بزدار کا وزیر اعظم کے نام استعفی ائین کے آرٹیکل 130 سب ایکشن آٹھ کی خلاف ورزی ہے، عثمان بزدار کے استعفے سے آرٹیکل 130 کے سب سیکشن آٹھ کے آئینی تقاضے پورے نہیں ہوئے، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے استعفی گورنر کی بجائے وزیراعظم کے نام لکھا۔

قانونی رائے کے مطابق وزیراعلی کو استعفی تحریری طور ہر گورنر کے نام دینا تھا، عثمان بزدار نے ٹائپ شدہ استعفے میں وزیر اعظم کو مخاطب کر کے دستخط کر دیئے، عثمان بزدار نے استعفی وزیراعظم کو دیا جو اس کو منظور کرنے کے مجاز نہیں تھے، یہ تمام اختیارات آئینی طور پر گورنر پنجاب کے پاس ہیں، عثمان بزدار نے 28 مارچ کو وزیراعظم کو استعفی دیا۔

17 اپریل کو گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس کی جانب سے لکھے گئے خط میں قانونی رائے مانگی تھی۔ گورنر نے ایڈوکیٹ جنرل پنجاب کی قانونی رائے کے بعد آئینی ماہرین کا اجلاس بلا لیا۔

استعفی آئینی تقاضوں کے مطابق نہیں تو کیا عثمان بزدار اب بھی وزیر اعلی ہیں؟ گورنر نے آئینی ماہرین سے رائے لینا کا فیصلہ کرلیا۔ اگر استعفی ہی غیر آئینی ہے تو پھر وزیر اعلی کے الیکشن کے عمل پر بھی رائے دی جائے، آئینی ماہرین سے گورنر نے رائے مانگ لی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

نئی وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری

بدھ اپریل 20 , 2022
کابینہ ڈویژن کی جانب سے نئی وفاقی کابینہ میں شامل ارکان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ خواجہ آصف وزیر دفاع، رانا ثناء اللہ وزیر داخلہ ہونگے جبکہ حناربانی کھر کو وزیر مملکت برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن سے جاری […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: