گوجرانوالہ : محمد عمر ۔ نمائندہ
کرپشن بے نقاب کرنے پر مرالیوالہ یونین کونسل45کا سیکرٹری “اوچھے ہتھکنڈوں” پر اتر آیا حقائق پر مبنی خبریں شائع ہونے پر صحافیوں کو ہراساں کرنے کے لئےعلاقہ کے غنڈہ عناصر سے کالز کروانے لگا سیکرٹری شبیر صاحب آپکے یہ کارناموں کی وجہ سے ہم کسی بھی صورت قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے کرپشن کے دفاع کے لئیے یونین کونسل سے فارغ منظور نامی ملازم کو رکھ لیا جو 500والی پرچی کے 3000 روپے وصول کرنے لگا جو غریب اسکی ڈیمانڈ کے مطابق فیس ادا نہیں کرتا اسکو ذلالت رسوائی بتمیزی کے سوا یونین کونسل سے کچھ حاصل نہیں ہوتا “شبیر صاحب کو بتانے پر موصوف کا موقف ہوتا ہے کے منظور ہی اس یونین کا کرتا درتا ہے اسکو راضی کر لیں آپکا کام ہو جائے گا منظور نامی لٹیرے سمیت “دیہاڑی بازوں” کا گروپ متحرک ہوگیا جب کہ غریب عوام انتظامیاں کو جھولیاں اٹھا اٹھا کر بدعاووں کے نذرانے پیش کرنے پر مجبور سیکرٹری شبیر نے مرالیوالہ کی یونین کونسل میں ایک علیحدہ ریاست بنا رکھی ہے اپنی مرضی سے آنا جانا اور بااثر اور مالدار لوگوں کو محبتوں سے نوازنا پسندیدہ مشغلہ بنا لیا گیا عوام کا کہنا ہے کے پہلے ہی مہنگائی نے غریب کی کمر توڑ رکھی ہے اوپر سے ایسے فرعون محکمہ نے غریب عوام پر مسلط کر رکھے ہیں خدارا ایسے پیسوں کے پجاریوں کو محکمہ سے فارغ کر کے کسی رحم دل باکردار ایماندار آفیسر کو تعینات کر کے عوام پر احسان کیا جائے
