شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دے دیا

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان نے بابر اعظم کو بادشاہ قرار دیدیا۔

ٹوئٹر پر شاداب خان نے گزشتہ رو ز کے میچ کے دوران لی گئی بابر اعظم اور امام الحق کی تصاویر شیئر کیں اور بابر کو بادشاہ قرار دیا۔ شاداب نے بابر اعظم اور امام الحق کی سنچریوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ایک ضروری بات وہ یہ کہ بادشاہ ایک ہے اور وہ بابر ہے۔

شاداب نے ٹویٹ میں ٹیم کی کوشش اور فاسٹ بالر زکو بہترین کھیل پیش کرنے پر بھی سراہا۔ انہوں نے لکھا کہ فخر زمان نے اچھا آغاز کیا، افتخار اور خوشدل نے پرسکون انداز میں میچ کو ختم کیا۔ شاداب نے شائقین کو امید دلائی کہ یقین رکھیں ہم بحیثیت ٹیم سخت محنت کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے کپتان بابر اعظم اور امام الحق کی شاندار بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کو دوسرے ون ڈے میں 6 وکٹوں سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز ایک ، ایک سے برابر کرلی تھی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا

Sun Apr 3 , 2022
ترین گروپ نے پنجاب اسمبلی میں حمزہ شہباز کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ نعمان لنگڑیاں کا کہنا تھا کہ ہمارا فیصلہ ملک اور صوبے کی بہتری کیلئے ہے۔ نعمان لنگڑیاں نے حمزہ شہباز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری اپوزیشن ملک کی بہتری کی کوشش […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031