وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گےتو بُرائی کا ساتھ دیں گے۔ بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے۔ عدم اعتماد پر امریکا نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، آج فیصلہ کریں گے سازشیوں کے خلاف کیا قانونی کارروائی کرنی ہے۔ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرانے کا منصوبہ بنایا ہے۔
نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اس وقت فیصلہ کن موڑ پر کھڑا ہے، اس وقت پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے، قوموں کی زندگی میں مشکل وقت آتے ہیں، ہمیں درست راستے کا انتخاب کرنا ہے، قوم نے آج فیصلہ کرنا ہے کہ ملک کو کس طرف لے کر جانا ہے، اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ اچھائی کےساتھ اور برائی کیخلاف کھڑے ہو، جو معاشرہ اچھائی کا ساتھ دیتا ہے وہ زندہ ہوجاتا ہے۔وہ قوم تباہ ہوجاتی ہے جس میں اچھے اور برے کی تمیز ختم ہوجائے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج بیرونی سازش کے تحت سیاستدانوں کی بکروں کی طرح نیلامی ہورہی ہے، اگر نوجوان چپ بیٹھیں گے تو وہ برائی کا ساتھ دیں گے، نوجوانوں کو چاہیے کہ اپنے مستقبل کیلئے احتجاج کریں ، نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے، نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے لیے باہر آنا پڑے گا، کیا باہر کی قوت 15ارب روپے خرچ کرکے حکومت گرادے گی۔
قوم کا سب سے بڑا جرم ہو گا اگر امریکا کی رجیم چینج کی سازش کے خلاف کھڑے نہ ہوئے۔ شہبازشریف ہے ہی غلام، پیسے کی پوجا کرتے ہیں، نوازشریف 3 سالہ دور میں 18فیکٹریاں بناچکا تھا، جب تک عوام پُرامن احتجاج نہیں کریں گے سازشیں ہوتی رہیں گی، سازش کا پوری قوم کو پتا چل گیا ہے، عمران خان سب سے بڑا کرپٹ سازشی ٹولہ پیسے چلارہا ہے، 30 سال سے یہی حکومت کرتے رہے، قوم انہیں برداشت نہیں کرے گی۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ کل اسمبلی میں ان کوشکست دے کر دکھاؤں گا۔ ووٹنگ کے حوالے سے ایک سے زائد پلان ہے، انشااللہ جیتیں گے، قوم کبھی بھی ان چوروں کواقتدارمیں واپس نہیں آنے دے گی، خیبرپختونخوا میں جن علاقوں میں پی ٹی آئی کمزور وہاں سے جیت گئے، عوام کا موڈ بتا رہا ہے، خیبرپختونخوا کا رزلٹ دیکھ کرایم این ایز کو خوف آ گیا ہے، (ن) لیگ کی ٹکٹ لیکر نہیں جیت سکتے، منحرف اراکین اب ڈرنا شروع ہو گئے، منحرف اراکین نے اگر ووٹ ڈالا تو اس سازش کا حصہ بن جائیں گے، مجھے کل رات سے منحرف اراکین کے فون آنا شروع ہوگئے ہیں، کل آپ رزلٹ دیکھیں گے۔