2 سال بعد خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کی اجازت

دنیا بھر میں کورونا پابندیاں ختم یا پھر کم کی جارہی ہیں اور سی تناظر میں اب 2 سال کے عرصہ کے بعد سعودی عرب نے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے لئے سعودی عرب میں مقدس مقامات کی خدمات پر مامور کمیٹی نے اہم فیصلے کیے ہیں، ان کے تحت ماہ مقدس میں عمرہ اور عبادات کی بغیر کسی پابندی کے مکمل اجازت دیدی گئی ہے اور تمام کورونا سفری پابندیاں بھی ختم کردی گئی ہیں۔

اس سے قبل سعودی حکومت نے مقدس مساجد میں سماجی فاصلے سمیت تمام کورونا پابندیاں ختم کرکے خانہ کعبہ اور مسجد نبوی ﷺ میں پوری گنجائش کے ساتھ نماز پڑھنے کی اجازت دیدی تھی۔

خیال رہے کہ 2 سال سے فرزندگان توحید بیت الحرام اور روضہ نبوی ﷺ میں اعتکاف پر بیٹھنے کے لیے بے چین تھے، تاہم اب یہ انتظار ختم ہوا اور سعودی حکومت نے اس سال اعتکاف کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

عدم اعتماد پر امریکا نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی: وزیراعظم عمران خان

اتوار اپریل 3 , 2022
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو کہتاہوں کہ خاموش رہنے کا وقت نہیں ہے، اچھائی اور برائی میں نیوٹرل رہیں گےتو بُرائی کا ساتھ دیں گے۔ بیرونی سازش کے خلاف سب کو احتجاج کرناچاہیے۔ عدم اعتماد پر امریکا نے اپوزیشن کیساتھ ملکر سازش کی، آج فیصلہ کریں […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: