گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے: چینی وزیر خارجہ

چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ گریٹ پاور گیم میں چھوٹے ممالک کو نشانہ نہیں بننا چاہیے۔

چین کے وزارت خارجہ کے ترجمان لیجیان ژاؤ کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں بتایا گیا کہ چینی  وزیر خارجہ وانگ ژی کی پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے ممالک سرد جنگ کا حصہ نہ بنیں، ایشیا میں سرد جنگ کی سوچ کو دوبارہ پروان چڑھانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ ایشیائی ممالک میں محاذ آرائی کی کیفیت کونہ دہرایا جائے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام کیا ہے تو نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہوں

جمعہ اپریل 1 , 2022
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کوئی غلط کام کیا ہے تو نیب کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، وزیر اعظم کو استعفی پیش کر دیا ہے انکی مرضی ہے کہ ایک دن میں قبول کریں یا دو دن بعد ، اب انکی مرضی ہے ،وزیر اعلی […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: