خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، نتائج آنا شروع

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر کوہستان، لوئر چترال، اپر دیر، سوات، شانگلہ، ملاکنڈ، لوئر دیر، اپر چترال میں  پولنگ ہوئی۔

الیکشن نتائج جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

15 سو سے زائد پولنگ سٹیشن کو حساس قرار دیا گیا ، جہاں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے جبکہ 54 ہزار سے زائد اہلکاروں کو تعینات کیا گیا۔

 تحصیل چیئرمین آلائی

ضلع بٹگرام کی تحصیل چیئرمین آلائی کے غیر حتمی مکمل نتیجے کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) جے یو آئی کے مفتی غلام اللہ 9 ہزار 800 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گوھرعلی خان 8 ہزار77 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر ہے۔

تحصیل چیئرمین چار باغ

ضلع سوات کی تحصیل چار باغ کے چیئرمین کے انتخابات کے لئے مکمل غیر حتمی نتیجہ کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) جے یو آئی کے احسان اللہ 12 ہزار 723 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حیدر علی 7 ہزار 562 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

Fri Apr 1 , 2022
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے فی لیٹر برقرار ہے۔ نوٹیفکیشن […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728