عوامی رابطہ مہم، وزیراعظم ایک روزہ دورے پر کمالیہ جائیں گے

تحریک انصاف کی عوامی رابطہ مہم کےاگلے مرحلے میں وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کمالیہ جائیں گے۔

وزیر اعظم کی آمد سے قبل کمالیہ میں ہر طرف پی ٹی آئی پرچموں کی بہارہے جبکہ جلسے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، وزیراعظم عمران خان آج دوپہر تین بجے سپورٹس کمپلیکس میں جلسہ عام سے خطاب کرینگے جبکہ اس موقع پر کمالیہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد اور ہڑپہ راوی پل کا افتتاح بھی متوقع ہے۔

ایم این اے ریاض فتیانہ کا کہنا ہے کہ کمالیہ جلسے میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار، اسد عمر، فواد چوہدری، پرویز خٹک ودیگر شخصیات کی شرکت بھی متوقع ہے۔

کمالیہ جلسہ گاہ میں مرد حضرات کے لئے 20ہزار اور خواتین کے لئے 5ہزار کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں لوگوں کو خریدنے کیلئے منڈی لگی ہوئی ہے: وزیراعظم عمران خان

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان کو ایک اور نوٹس جاری کردیا اور مانسہرہ میں جلسہ کرنے پر وضاحت طلب کرلی ہے۔

الیکشن کمیشن نےمانسہرہ میں جلسے پر وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر مانسہرہ کے دفتر میں وضاحت کے لیے طلب کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی، گورنر سندھ عمران اسماعیل، وزیر ریلوےاعظم سواتی اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت دیگر کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 مارچ کو وضاحت پیش کرنے کا کہا گیا ہے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، نتائج آنا شروع

Fri Apr 1 , 2022
خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کیلئے ووٹوں کی گنتی کے بعد نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں 18 اضلاع میں الیکشن کا انعقاد کیا گیا، ایبٹ آباد، اورکزئی، کرم، شمالی وزیرستان، کولائی پلاس، لوئر کوہستان، مانسہرہ، جنوبی وزیرستان، اپر […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031