برسلز میں کشمیر ڈے پر کار ریلی، پاکستانی اور کشمیریوں کی بڑی تعداد میں شرکت

برسلز میں کشمیر ڈے پر کار ریلی نکالی گئی۔ پاکستانی اور کشمیریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے کشمیریوں پر بھارتی ظلم کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ کشمیریوں پر مظالم رکوائے جائیں، کشمیریوں کو آزادی کا حق دیا جائے۔

برسلز میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ اور پشتون آرگنائزیشن نے کار ریلی نکالی جس میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔ مظاہرین نے گاڑیوں پر کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لگا رکھے تھے۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کے حقوق پامال کر رہا ہے، کشمیر کو نو گو ایریا بنا دیا گیا، عالمی برادری کشمیریوں کو ان کے حقوق دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کا بھیانک چہرہ بےنقاب کریں گے، کشمیری عوام کی آزادی تک ہر سطح پر بھارت کے ظلم و ستم کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا: بلاول بھٹو

ہفتہ فروری 5 , 2022
بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا مشن تھا، کشمیریوں کی حقِ خود ارادیت کے لیے جاری جدوجہد کو پی پی پی کی جانب سے غیر متزلزل حمایت حاصل رہے گی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یومِ یکجہتی […]

کیلنڈر

مئی 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  
%d bloggers like this: