مانگا منڈی میں پہلی دفعہ پراپرٹی ڈیلر ایسوسی ایشن کا قیام عمل میں لایا گیا اورالجنت شادی ہال میں پراپرٹی ڈیلرز کا اکٹھ کیا گیا جس کی تفصیلات جانتے ہیں اپنے نمائندے ۔۔۔ کی اس رپورٹ میں
نمائندہ خصوصی:زیشان لیاقت
پراپرٹی ڈیلرز کے مسائل کے حل کیلئے مقامی شادی ہال میں پراپرٹی ڈیلرز کی یونین سازی کیلئے رانا احمد سعید کیطرف سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی پراپرٹی ڈیلرز کی کثیر تعداد نے شرکت کی متفقہ رائے سے مانگا منڈی پراپرٹی ڈیلرز ایسوسی ایشن بنانے کی منظوری دی گئی پراپرٹی ڈیلرز کی مشکلات اور مسائل کے حل کیلئے تمام پراپرٹی ڈیلرز نے راؤ صداقت علی ، ملک کرامت ، رانا نثار ، رانا تنویر الحسن اور شیخ جاوید پر مشتمل ایک سربراہی کمیٹی تشکیل دی جو پراپرٹی ڈیلرز کی بڑھتی مشکلات اور مسائل کے حل کیساتھ آپس میں کمیشن وغیرہ کے معاملات کو نپٹانے میں کردار ادا کرے گی۔