محمد یوسف ennنیوز اوچشریف
اوچ شریف : پی ٹی آٸی کی حکومت سیاسی معاشی اور اخلاقی محاذ پر مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے اس لیے غلطیوں کو تسلیم کرتے ہوئے مستعفی ہو اور نٸے مینڈیٹ کے لیے عوام سے رجوع کرتے ہوۓ نٸے انتخابات کراٸے عمران خان احتساب اور ریاست مدینہ کا نعرہ لگا کر اقتدار میں آۓ وہ دوسری سیاسی جماعتوں کی ناکامیوں کی وجہ سے عوام کے لیے ایک امید تھے مگرتین سالوں میں ریاست مدینہ کا نظام لانے کی بجائے ملک میں اسلامی اقدار کو پامال کرنے والا نظام متعارف کرایا گیا
ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری امیر العظیم نے اوچشریف کے تنظیمی دورے کے موقع پر غوثیہ میرج ہال اوچشریف میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
انہوں نے کہا کہ قرآن کی بالا دستی کے نفاذ سے ملک خوشحال ہوگا پاکستان میں امانت دیانت اسلام کے معاشی نظام کو نافذ کرکے ایک خود مختیار آزادانہ فیصلے کرنے والا ملک بنایا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈاکٹر عبدالرءوف شکرانی ، سعید احمد بڈانی ، داءود خان شکرانی ، شبیر احمد مجاہد ، حافظ محمد یوسف ، عبدالخالق خان ,ملک خالد آرائیں و دیگر عہدیدار بھی ان کے ہمراہ تھے جبکہ تقریب میں جماعت اسلامی کے کارکنوں سمیت شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی جن کے لیے پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا
محمد یوسف ennنیوز اوچشریف