پاکستان میڈیا کونسل پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے

بہاولنگر (سٹی رپورٹر محمد راشد بھٹی)

پاکستان میڈیا کونسل پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم ہے۔

انشا ء اللہ ہم سب فیملی کی طرح صحافی برادری کو درپیش چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔پی ایم سی میں شامل ہونے والے نئے ممبران ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔

ڈسٹرکٹ صدر فیق رحمانی۔ ہم قلم کی حرمت اور اس کے تقدس کی خاطر کسی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے صحافت اور صحافیوں پر ہر گز آنچ نہیں آنے دیں گے۔جنرل سیکرٹری راجہ کوکب افتخار۔پاکستان میڈیا کو نسل صحافیوں کی واحد نما ئندہ جما عت ہے جو صحافیوں کے حقوق کے لیے سر گرم عمل ہے ہمارے مر کزی قائد صدر پاکستان میڈیا کو نسل مہر حمید انور اور چیئر مین پنجاب مہر محمد عباس،جنرل سیکرٹری پنجاب حسن بخاری،مر کز ی نائب صدر حافظ محمد آصف چوہدری کا یہ ہی مشن ہے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ صدر پاکستان میڈیا کونسل رفیق رحمانی نے پی ایم سی کے ایک اہم اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں کیا۔انھوں نے کہا کہ ضلع بہاولنگر میں تنظیم سازی مکمل کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے اور بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ نئے ممبران کی شمولیت سے ہماری طاقت مزید بڑھ گئی ہے اور پاکستان میڈیا کونسل ضلع بہاولنگر کی سب سے بڑی صحافتی تنظیم بن چکی ہے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری اویس اصغر نے خصوصی شرکت کی اور نئے شامل ہونے والے ممبران کو ہار پہنائے۔اجلاس میں تمام ممبران کی متفقہ رائے پر ہر ماہ کے پہلے اتوار کو اجلاس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری پاکستان میڈیا کونسل ضلع بہاولنگر راجہ کوکب افتخار،صاحبزادہ مظہر منظور کھرل، جاوید بٹ،غلام مصطفی عرف ساقی بھٹی،پیر بختیار احمد چشتی،میاں ماجد بھٹی، رائے عرفان عابد، شیخ محمد سلیم،ملک عاصم خان،اعجاز محمود،محمد کاشف رضا، غلام قادر،مدثر جو ئیہ،نوید بٹ،محمود اقبال،ارسلان رفیق،محمد وحید نے اجلاس میں شرکت کی۔رفیق رحمانی نے مزید کہا کہ پاکستان میڈیا کو نسل نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق کی آواز بلند کی اور کبھی بھی صحافیوں کا ساتھ نہیں چھوڑے گی۔ صحافیوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کو در پیش مسا ئل کے حل کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اجلاس کے آخر میں پاکستان میڈیا کونسل، ملکی سلامتی اور سالمیت کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

آر پی او راولپنڈی اور انکی ٹیم کا احسن کارنامہ

Wed Jan 5 , 2022
محرم علی ۔ نمائندہ کراچی سے اغواء ہونے والا 7 سالہ یتیم بچہ محمد احمد محبوب چکوال سے بازیاب/آر پی او راولپنڈی اور انکی ٹیم کا احسن کارنامہ آئی جی پنجاب کے حکم پر آر پی او راولپنڈی اشفاق احمد خان نے بچے کی تلاش کے لیے دو اضلاع کی […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728