کراچی: سال نو کی آمد پر کراچی کے شہریوں کےلیےخوشی کی خبر، سی وی جانے والے راستوں کو بند نہیں کیا جائےگا۔
اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی نہیں ہوگی البتہ کچھ راستوں کو رکاوٹیں لگا کرون وے کیا جائےگا، ٹریفک جام سے بچنے کیلئے ٹریفک پولیس تعینات ہوگی، سی ویو اور اطراف کے راستوں پر اضافی نفری تعینات کی جائےگی۔
ایس ایس پی نذیر شیخ نے بتایا کہ ہوائی فائرنگ پر دفعہ 144 کےتحت پابندی عائد کی گئی ہے، شہریوں سے اپیل ہے کہ پولیس سے تعاون کریں۔
خیال رہے کہ سال نو کے موقع پر کراچی کے شہری بڑی تعداد میں سی ویو کا رخ کرتے ہیں، گزشتہ برس کورونا کی وجہ سے سی ویو اور دیگر مقامات پر عوامی اجتماع پر پابندی عائد کی گئی تھی۔