عوام کو انجوائے کرنے دیں ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال نو کی آمد پر آتش بازی روکنے کی درخواست خارج کر دی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سال نو کی آمد پر آتشبازی روکنے کی درخواست خارج کر دی ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ سال نو کی خوشی میں عوام کو انجوائے کرنے دیں ۔

اسلام آباد ہائیکور ٹ میں شہری کی جانب سے ڈپٹی کمشنر  کے  آج رات  12 بجے کیلئے این ا وسی واپس لینے کی درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے آتش بازی روکنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ ابھی سعودی عرب میں بھی آتش بازی ہوئی ہے ،  نئے سال کی خوشی میں آتش بازی ساری دنیا میں ہوتی ہے ، عوام کو انجوائے کرنے دیں ۔

واضح رہے کہ آج سال 2021 کا آخری دن ہے ، آج رات 12 بجے سال 2022 شروع ہو جائے گا جس کو خوش آمدید کہنے کیلئے عوام رات بھر جاگتے ہیں اور آتشبازی سمیت مختلف طریقوں سے جشن مناتے ہیں ۔

اس موقع پر عوام کا جم غفیر سڑکوں پر نکلتا ہے  اور جشن مناتا ہے ۔ دوسری جانب ہر سال  کی طرح ملک بھر میں پولیس ہلڑ بازی ، ہوائی فائرنگ سمیت دیگر غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی

جمعہ دسمبر 31 , 2021
ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69.63 روپے کمی کی گئی ہے۔ اوگرا نے بتایا کہ ایل پی […]

کیلنڈر

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: