مارچ تک 3 کروڑ خاندان صحت کارڈ کی سہولت سے مستفید ہوں گے: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈز ہماری حکومت کا بہترین اقدام ہے، مارچ تک 3 کروڑ خاندان اس سہولت سے مستفید ہوں گے۔

گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے دوران وزیراعظم نے صحت کارڈز کی باقاعدہ تقسیم کا آغاز کردیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں کسی حکومت نے اتنے انقلابی فیصلے نہیں کیے۔ پنجاب کے ہر خاندان کو صحت کارڈ ملے گا جس کے ذریعے 10لاکھ روپے تک کسی بھی ہسپتال میں علاج کرایا جا سکتا ہے، میں نے پہلی بار برطانیہ میں فلاحی ریاست دیکھی جس میں ریاست کے کمزور طبقے کیلئے احساس ہوتا ہے۔ یورپی ممالک میں فلاحی ریاست کا ماڈل نظر آتا ہے لیکن مسلم دنیا اس سےمحروم ہے، فلاحی ریاست عوام کی تمام ضروریات پوری کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی کےحکمران کہتے تھے پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائیں گے، کیا ایشین ٹائیگر ریاست مدینہ کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ ہمارے بزرگوں نے فیصلہ کیا تھا پاکستان فلاحی ریاست ہوگی۔ پاکستان میں وسائل اورخوشحالی مغرب میں زیادہ ہے لیکن بدانتظامی نے صورتحال بگاڑ دی۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستان میں خاموش انقلاب آرہا ہے، کم آمدن والےافرادکوگھر بنانے کیلئے قرض دینے کا آغاز ہو چکا ہے، 20لاکھ خاندانوں کو بلا سود قرضے فراہم کئےگئے ہیں۔ ملک میں نجی شعبہ اب خودہسپتال بنائےگا جس سے پورےپ اکستان میں ہسپتالوں کاجال بچھ جائےگا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی جس کے دوران صوبے کے امور سے متعلق وزیراعظم کو بریفنگ دی اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور جاری ترقیاتی منصوبوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے تعلیم، صحت اور امن وامان کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور عوامی اقدامات کے کاموں میں مزید تیزی لانےکی ہدایت کی۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

اومی کرون کا پھیلاؤ: مسجد الحرام سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیاں نافذ

جمعہ دسمبر 31 , 2021
کورونا کی نئی ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حرمین سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات سے مملکت میں بیرونی […]

کیلنڈر

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: