اومی کرون کا پھیلاؤ: مسجد الحرام سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیاں نافذ

کورونا کی نئی ویرینٹ اومی کرون کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب حرمین سمیت سعودی عرب میں نئی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

سعودی عرب کی وزارتِ داخلہ نے بتایا کہ دنیا بھر میں کووِڈ-19 کے کیسوں میں اضافے کے پیش نظر جمعرات سے مملکت میں بیرونی تقریبات سمیت عوامی مقامات پرلازمی ماسک پہننے کی پابندی دوبارہ نافذ کی جارہی ہے۔ ان پابندیوں کا اطلاق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ پر ہو گا اور نمازیوں کو نماز کے ساتھ ساتھ طواف میں بھی سماجی فاصلہ اختیار کرنا ہو گا۔

سعودی پریس ایجنسی کے مطابق 30 دسمبر 2021 کو صبح 7:00 بجے سے ماسک پہننے کی پابندی کا حکم نافذالعمل ہوگا۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ مطاف میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کیلئے پہلے کی طرح ٹریک بنائے جا رہے ہیں اور زمین پر نشانات کے سٹیکرز چسپاں کرنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ نمازیوں کے درمیان ڈیڑھ میٹر کا فاصلہ قائم کرنے کے لیے مصلوں کی دوبارہ تقسیم بھی شروع کی جا چکی ہے اور اسٹیکر چسپاں کیے جارہے ہیں۔

نمازیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی دوسروں کی صحت کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے نماز اور طواف کے دوران پابندیوں پر سختی سے عمل کریں۔

دریں اثناء عالمی ادارہ صحت (ڈبلیوایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ کووِڈ-19 کے تیزی سے پھیلنے والے متغیّراومیکرون سے پیدا ہونے والا خطرہ اب بھی بہت زیادہ ہے۔

ڈبلیوایچ او نے کووِڈ 19 کے وبائی مرض سے متعلق ہفت وار اپ ڈیٹ میں کہا کہ مستقل شواہد سے پتاچلتا ہے کہ اومیکرون کے کیسوں میں ڈیلٹاشکل کے مقابلے میں دو سے تین دن میں دُگنا شرح سے اضافہ ہوتاہے اورمتعدد ممالک میں یومیہ کیسوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزارت صحت نے بتایا ہے کہ سعودی عرب میں اس وقت کووِڈ-19 کے39 کیسوں کی حالت تشویش ناک ہیں اور وہ مختلف ہسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

رواں سال کے آخری روز سونے کی قیمت کیا رہی ؟

جمعہ دسمبر 31 , 2021
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں سال کے آخری روز بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے کم ہوکر ایک لاکھ 26 ہزار روپے ہوگئی ہے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 85 روپے کم […]

کیلنڈر

جنوری 2022
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  
%d bloggers like this: