سال نو کا تحفہ، حکومت نے ایل پی جی سستی کردی

ملک میں مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کا گھریلو سلنڈر سستا کردیا گیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کے 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں69.63 روپے کمی کی گئی ہے۔

اوگرا نے بتایا کہ ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2320 روپے 81 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 5 روپے 90 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد فی کلو نئی قیمت 196روپے67 پیسے ہوگی۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے اور نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری 2022 سے ہوگا۔

Posted in Uncategorized

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

سال نو کے موقع پر کراچی کے شہریوں کیلئے خوشخبری

Fri Dec 31 , 2021
کراچی: سال نو کی آمد پر کراچی کے شہریوں کےلیےخوشی کی خبر، سی وی جانے والے راستوں کو بند نہیں کیا جائےگا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ساؤتھ زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ نیو ایئر نائٹ پر سی ویو جانے پر پابندی نہیں ہوگی البتہ کچھ راستوں کو […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031