فاروق شاہ ۔ نمائندہ enn
شاہپورچاکر ڈگری کالج میں سانحہ اے پی ایس کے سلسلے میں تقریب ۔ طلباء نے ٹیبلوز کے ذریعے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آرمی پبلک اسکول کے شہداء کی لازوال قربانی نے تعلیم دشمن بزدل دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ان باتوں کا اظہار ڈگری کالج شاہپورچاکر میں آرمی پبلک اسکول سانحے کے سلسلے منعقد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل امرلغاری نے کیا ۔ اپنے خطاب میں پروفیسر ممتاز کھوسو۔ پروفیسر احمدعلی ڈاہری کا کہنا تھا تعلیم دشمن عناصر کو شکست اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ہی دی جاسکتی ہے طلباء کے لیے سب سے طاقتور ہتھیار قلم ہے ۔ سروان مھراج ۔ فیصل کھوسو ۔ فرید جھلن ۔راشد علی عمرانی ودیگر طلباء نے اپنی تقاریر میں کہا کہ جو تعلیم سے روکے وہی سب سے بڑا دشمن ہے جاہلیت ہی سب سے بڑی دہشتگردی ہے ۔ کالج کے مختلف طلباء گروپس نے شاندار ٹیبلوز پیش کرکے اپنے شہید ساتھیوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بعدازاں شہداء اے پی ایس کے لیے اجتماعی دعاء مغفرت کی گئی