عظیم ثناخواں جناب خالد حسنین خالد کا انتقال

رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عظیم ثناخواں
جناب خالد حسنین خالد رحمت اللہ علیہ

خالد حسنین صاحب چکوال سٹی کے رہائشی جبکہ اپنے والدین کے اکلوتے فرزند تھے ۔

اس وقت انکے والدین میں سے کوئی بھی حیات نہیں ۔

انہوں نے علومِ اسلامیہ کی تحصیل کیلئے دارالعلوم محمدیہ غوثیہ بھیرہ شریف کی شاخ چک شہزاد ( اسلام آباد ) کا انتخاب کیا اور وہاں سے درسِ نظامی کی تکمیل کی ۔
نعت خوانی میں بہت نام کمایا بلکہ اپنا لوہا منوایا ، سُر وغیرہ کوسمجھنا اور بات ہے لیکن شعر وسخن کو سمجھنا اور پھر قرآن وسنت کے معیار پر اُسے قائم رکھنا یہ بہت کم لوگوں کے حصہ میں آتا ہے ، وہ ہمیشہ کلام کو سمجھ کر پڑھا کرتے ۔
عہدِ موجود میں نعت خوانی کے قدیم انداز کو جن چند شخصیات نے سنبھالا دیا ہے ان میں سے ایک جناب سید زبیب مسعود شاہ صاحب ہیں ، دوسرے خالد حسنین خالدتھے جبکہ چند ایک مزید نام اس فن میں نمایاں نظر آتے ہیں ۔
مادیت کے اس دور میں جہاں بڑے بڑے نعت خواں اور خطیب حضرات دنیاداروں کے تلوے چاٹتے پھرتے ہیں وہاں خالد بھائی نے کسی اور پر بوجھ بننا تو درکنار بلکہ کئی ایسے گھرانے ہیں جنکی کفالت اپنے ذمہ لے رکھی تھی ۔

اپنے ہی شہر چکوال میں جامعہ المصطفیٰ کے نام سے ایک دینی ادارہ بھی قائم رکھا ہے جسکے اکثر اخراجات وہ اپنی جیب سے ہی ادا کِیا کرتے ۔

انہیں حضرت ضیاء الامت جسٹس پیر محمد کرم شاہ الازہری رحمت اللہ علیہ جیسی نابغۂ روزگارشخصیت کے دستِ حق پرست پر بیعت کا شرف حاصل ہوا۔

انہوں نے پسماندگان میں دو صاحبزادیاں اور ایک بیوہ چھوڑی ہیں ،
میرا مالک جلَّ جلالُہ اپنے محبوبِ کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توسل سے انکے پسماندگان کو صبر ارزانی فرمائے اور خالد بھائی کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطافرمائے ۔
میں اپنے تمام معزز نعت خوان بھائی جو خالد بھائی کے ہم فکر ہونے کے ساتھ ساتھ انکے مخلص بھی ہیں ان تمام سے تعزیت کرتاہوں ۔
انکے چلے جانے سے اس فن میں جو خلاپیدا ہوا ہے مولاتعالیٰ اُسے اپنی رحمت سے پورا فرمائے۔
انکی نمازِ جنازہ کل خالد بھائی کی نماز جنازہ آج بروز اتوار 19 دسمبر دن 2:30 بجے ریلوے گرواںنڈ چکوال میں اداکی جائے گی 19 دسمبر 2021 بروز اتوار ریلوے گراؤنڈ چکوال شہر میں ادا کی جائے گی۔

طالب دعا: سعیداکبر قمر
متعلم: مرکز اہلسنت قمر الاسلام تلہ گنگ

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

چکوال کے مشہور عظیم ثناء خان الحاج خالد حسنین خالد اس دنیا میں نہیں رہے وفات پا گئے

Mon Dec 20 , 2021
خبر شامل کرتے ہیں راولپنڈی سے ہمارے نمائندے گلفراز بٹ کی رپورٹ کے مطابق چکوال کے مشہور عظیم ثناء خان الحاج خالد حسنین خالد اس دنیا میں نہیں رہے وفات پا گئے خالد صاحب کچھ دنوں سےاسپتال میں زیر علاج تھے آج خالد صاحب خالق حقیقی سے جا ملے خالد […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728