فیاض حسن ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر
لیسکو ننکانہ سٹی سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ فسٹ اللہ دتہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد
حکومت ڈسکوز کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے مگر ملازمین اور یونین اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حکومت کو نجکاری سے روکیں گے. محمد شہباز ٹھاکر ضلعی صدر آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین
ننکانہ صاحب (ڈسٹرکٹ رپورٹر) لیسکو ننکانہ سٹی سب ڈویژن کے لائن مین گریڈ فسٹ اللہ دتہ کی ریٹائرمنٹ پر الوداعی تقریب کا انعقاد گذشتہ روز سب ڈویژن میں ہوا. اس موقع پر ڈپٹی مینجر آپریشن ملک لیاقت حسین لیسکو ننکانہ ڈویژن , آکاش گل ایس ڈی او ننکانہ سٹی سب ڈویژن, ایس ڈی او فیض آباد حافظ محمد سکندر, ریونیو آفیسر ننکانہ صاحب احمد حسن بھٹی اور آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک یونین کے ضلعی صدر ننکانہ صاحب محمد شہباز ٹھاکر بھی مجود تھے. ڈپٹی مینجر آپریشن لیسکو ننکانہ ڈویژن نے ریٹائر ملازم کے ساتھ نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور اس کو تحائف پیش کئے. آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے ضلعی صدر ننکانہ صاحب محمد شہباز ٹھاکر نے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ڈسکوز کی نجکاری پر تلی ہوئی ہے لیکن ملازمین اور مزدور یونین اپنی جانوں کے نذرانے پیش کرکے حکومت کو ایسا کرنے سے روکیں گے. نجکاری سے نہ صرف ملازمین کو نقصان ہو گا بلکہ عوام کو اس سے زیادہ نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا.
