محمد اسد میرانی ۔ سٹی رپورٹر
ناظم یونین کونسل ڈھنڈی سردار صالح محمد جونا کی طرف سے سابق وفاقی وزیر سردار رئیس منیر احمد ایڈووکیٹ ہائی کورٹ اور ایم پی اے رئیس نبیل احمد کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانہ دیا گیا۔ جس میں رانا مسعود مجید خاں، رانا نبی احمد خاں، رانا سہیل احمد، رانا جاوید, چوہدری اقتدار وڑائچ، رئیس محمد اکمل ورند، رئیس جمیل مہر، ڈاکٹر منور، ملک احمد علی بھٹو,جام منصور جھک، جام اصغر جھک، جام فیاض جھک، چوہدری اصغر علی وڑائچ، سنجر خان خالطی، رئیس ناصر، سردار شبیر خان سولنگی آف ماچھکہ، مرتضی ترہیلی سمیت دیگر عمائدین نے شرکت کی۔ جنہوں نے ایس ڈی پی او آفس سرکل بھونگ کے قیام اور بھونگ انٹر چینج کی منظوری پر سردار رئیس منیر احمد کی کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس اقدام سے علاقہ میں جرائم کا خاتمہ ہوگا عوام سکھ اور چین کی نیند سو سکیں گے، انٹر چینج کی تعمیر سے فاصلے سمٹ جائیں گے اور عوام کو بہترین سفری سہولیات مہیا ہوں گی جہاں پر ہر عام آدمی کو رسائی ممکن ہو سکے گی۔ سردار رئیس منیر احمد نے کہا کہ اپنے حلقہ کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑوں گا, بغیر اقتدار کے بھی عوام کی عملی خدمت کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں ہر موقع پر عوام کا ساتھ نبھایا ہے..
رپورٹ۔ENN NEWS
صادق آباد