محمد مسعود احمد ۔ نمائندہ ENN نیوز
کوٹلی : محکمہ صحت آزاد کشمیر کی طر ف سے 9ماہ سے 15سال کے بچوں کو متعدی امراض خسرہ و روبیلا کی ویکسینیشن کے حوالے سے جاری مہم کے اختتامی ڈے پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس کی مانیٹرنگ ٹیم نے یوسی گوئی(نڑالی) کادورہ کیا۔محکمہ صحت کی15سے 27تاریخ کی جاری مہم میں علاقہ نڑالی کے اندر ہیلتھ ٹیم نے سماجی حلقوں کے تعاون سے 1100کے قریب بچوں کی ویکسینیشن کی۔محکمہ صحت عامہ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سرویلنس آفیسر(WHO) کامران گورسی اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر محمد سرفراز نے اپنے معائنہ کے دوران ایریا ٹیم کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹیم نے کولڈ چین کو مدنظر رکھتے ہوئے انتہائی دشوار گزار ایریامیں مائیکرو پلان کے مطابق کام کیا اور کم عمر بچوں کی بہترین طریقہ سے ویکسینیشن کے ساتھ ساتھ تمام ریکارڈ ترتیب دیا جو کہ لائق تحسین ہے۔ ہیلتھ ٹیم کے ساتھ علاقہ کے سوشل ورکرز نے گھر گھر بچوں کو موبلائز کرتے ہوئے ایک بڑی آبادی کو سہولیات فراہمی کے لیے معاونت کی جس پر ان کے تہہ دل سے مشکور ہیں۔ مانیٹرنگ ٹیم نے ایریا ممبرز کی کارکردگی کا تفصیلی معائنہ کرتے ہوئے اپنے بھرپور اطمینان کا اظہار کیا ہے۔محکمہ صحت عامہ کے UC سپروائزر محمد اسحاق چوہدری، UCسپروائزرمحمد سجاد,مزمل ملک.سماجی رہنما مسعود احمد ملک سمیت اہلیان علاقہ نے مانیٹرنگ ٹیم کا استقبال کیا۔ اہلیان علاقہ نے محکمہ صحت آزاد کشمیر اوربالخصوص WHOٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔