ہٹیاں بالا : عبدالماجد ۔ نمائندہ Enn news
سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 ذیشان حیدر کا ہٹیاں بالا میں قائم آبریشم سینٹر کے ضلعی دفتر کچھا کا دورہ
ڈسٹرکٹ آفیسر جاویدسبزواری نے انہیں بریفنگ دی اور انہوں نے قائم نرسری کا تفصیلی معائنہ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سابق امیدوار اسمبلی پاکستان تحریک انصاف حلقہ نمبر 6 ذیشان حیدر نے کہا کہ ریشم سازی عام لوگوں کو بہتر روزگار مہیا کرنے والی صنعت ہے ۔اسے آغاز کرنے والوں کو حکومت کی طرف سے مالی امداد بھی دی جاتی ہے۔ ریشم کے کیڑوں کی مختلف قسمیں ہیں۔ ان کی ہیئت ، رنگت اورخاصیت بھی جداجداہے۔ ریشم کے کیڑوں کو موسمی آب و ہوا اور دھوپ و بارش سے بچانا ضروری ہے ۔ ریشم کا کیڑا چوںکہ شہتوت کے پتوں پر ہی زیادہ تر پرورش پاتا ہے اس لیے اس صنعت کا انحصار بھی شہتوت کی کاشت پر ہی ہے۔ اس کیڑے کی پیدائش، افزائش اور نشو و نماانتہائی نگہداشت کے ساتھ کی جاتی ہے ۔ کھیتوں میں اس کے لیے مخصوص قسم کا گھر بنایا جاتا ہے اور اس میں کیڑوں کی پرورش اور غذا کے لیے ضروری اشیا بھی فراہم کرنے ہوتے ہیں۔ مختلف قسم کے آلات یعنی ڈبے، ٹرے ، اسفنج کی پیٹیاں، ٹوکریاں ، جالیاں، معتدل درجہ حرارت اور غذا تیار کرنے کی چیزیں وغیرہ ۔ اتنی محنت و مشقت کے بعد وہ کیڑا ریشم بنانے کے قابل ہوتا ہے۔پھر اس سے مختلف طریقوں سے ریشم حاصل کیا جاتا ہے ریشم سازی نہایت ہی قدیم ترین اور بہت ہی نفع بخش صنعت ہے جو کہ کیڑوں کی پیدائش اور اس کی نشو ونماء پر منحصرہے۔ جدید دور کے ساتھ ساتھ اس میں بھی نت نئے تجربات ہورہے ہیں۔ ریشم سازی کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ گائوں دیہات اور کم سے کم لاگت میں بھی اس کو شروع کیا جاسکتا ہے اور بہتر منافع حاصل کیا جاسکتا ہے۔