عبدالحادی خان ۔ نمائندہ ENN نیوز
جنگل پیرعلیزئی آفغانستان سے آتے ہوئے 100ٹن کروم سے بری ٹرالرکو لیویز فورس سخت فائرنگ کے مقابلے بعد ٹرالرکو ٹرائیوروں سمیت بازیاب کرلیا ہے ڈاکوؤں رات کی تاریکی میں فرار ہونے کو کامیاب ہوگئے تفصیلات کے مطابق افغانستان سے آتے ہوئے کروم 100ٹن کے بڑے ٹرالر نمبر TLU732کو ڈاکوؤں نے سید حمیدکراس کے قریب گن پوائنٹ پر ٹرالر کو ٹرائیوروں اغواء کر لیا اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ حبیب اللہ موسی خیل نے لیویز فورس کی ٹیمیں تشکیل دی جس کی نگرانی لیویز تھانہ جنگل پیرعلیزئی انچارج نائب رسالدار نیک نظر رسالدار عمر خان کاکڑ اور ڈپٹی کمشنر کے نمائندے نے کی
ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ اور اسسٹنٹ کمشنر قلعہ عبداللہ کی سخت ہدایت پر کاروائی کرتےہوئےٹرالر کے تعاقب میں نکلیں کلی عبدالرحمن زئی کے سخت فائرنگ کے تبادلے کے بعد لیویز فورس نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ٹرالر کو ٹرائیوروں سمیت بازیاب کرلیا اور رات کے اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ڈاکوؤں فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس موقع پر رسالدار عمر خان کاکڑ اور لیویز تھانہ جنگل پیرعلیزئی کے انچارج نائب رسالدار نیک نظر نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ لیویز فورس ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ کی خصوصی ہدایات پر علاقے میں قیام امن کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے عوام علاقے میں قیام امن کیلئے لیویز فورس کے ساتھ تعاون کریں۔