منڈی بہاؤالدین:گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

مدثر اقبال ۔ نمائندہ

منڈی بہاؤالدین:گورنمنٹ گریجوایٹ کالج میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات

ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر نے گورنمنٹ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی

ڈی پی او نے کالج کی طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ بارے تفصیلی بریفنگ دی

ویمن سیفٹی ایپ کا مقصد خواتین کی مشکلات کو حل کرنا ہے: ڈی پی او ساجد کھوکھر

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منڈی بہاؤالدین ساجد حسین کھوکھر نے گورنمنٹ کالج کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی،ڈی پی او کی آمد پرطلبہ نے شاندار استقبال کیا، تقریب میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والےطلبہ و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا طلباء پاکستان کا مستقبل ہیں. آپ سب اپنے مقصد اور وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے پوری محنت کیساتھ تعلیم حاصل کریں.استاد قوم کے معمار ہیں. استاد کا احترام ہم سب پر لازم ہے کیونکہ کسی بھی ملک و قوم کی ترقی میں ایک ستون کا کردار ادا کرتے ہیں، تقریب میں خطاب کے دوران کالج کی طالبات کو *ویمن سیفٹی ایپ* کے بارے آگاہی دی گئی، بتایا گیا کہ اس کا مقصد خواتین کی مشکلات کو حل کرنا ہے، یہ ایپ خصوصی طور پر خواتین کے لیے بنائی گئی ہے تاکہ وہ ہراساں ہونے یا کسی مشکل صورتحال میں مدد کی کال دے سکیں یہ ایپ ’گوگل پِلے اسٹور‘ پر موجود ہے اور اس کے علاوہ یہ ڈاون لوڈ کرنے میں آسان اور مفت ہے، ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ دفتر، کالج یا گھر میں بھی خواتین کو ہراساں کیے جانے کی صورت میں شکایت کے لیے ہیلپ لائن اس ایپ میں موجود ہے، تقریب کے اختتام پر پرنسپل کالج میاں محمد اکرم و دیگر عملہ کی جانب سے مہمان خصوصی ڈی پی او ساجد حسین کھوکھر کو ضلع میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے حوالہ سے امن ایوارڈ سے نوازا گیا اور تقریب میں بطور چیف گیسٹ یادگاری شیلڈ بھی پیش کی گئی،کالج سٹاف اورطلبہ و طالبات نے اپنی کارکردگی اور محنت سے پروگرام کو چار چاند لگادیئے

مدثر اقبال ۔ نمائندہ

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اے سی تونسہ ان ایکشن

جمعرات نومبر 25 , 2021
تونسہ شریف سے ہمارے سٹی رپورٹر عطااللہ لغاری کی رپوٹ کے مطابق . . . . . . . . . . . . تونسہ شریف وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر اے سی تونسہ ان ایکشن خود ساختہ مہنگائی کے خلاف #اسسٹنٹ_کمشنر تونسہ اسد علی چانڈیہ […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: