ہمیں اپنی آبادی کو وسائل کے مطابق رکھنا ہے تاکہ ہمارا ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے

وہاڑی (چوھدری صابر ۔ نمائندہ ENN)

ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی آبادی کو وسائل کے مطابق رکھنا ہے تاکہ ہمارا ملک تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہو سکے

آبادی میں بے ہنگم اور بے جا اضافہ بہت سے مسائل کا سبب بنتا ہے جس سے عوام کو سہولیات کی مناسب فراہمی بھی متاثر ہوتی ہے ہمیں لوگوں میں فیملی پلاننگ کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنی ہے تاکہ وہ اپنے بچوں کی بہتر انداز سے پرورش اور تعلیم وتربیت کر سکیں انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنے آفس میں محکمہ بہبود آبادی کے ماہانہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پرسی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم،ڈسٹرکٹ آفیسر پاپولیشن ویلفیئر چوہدری عاصم ہدایت،ڈاکٹر احمد نواز عابد علی گل، وقاص حسن، حافظ یاسر عرفات، محمد بلال، ریاض احمد اطہر خان، ضیم رشید، سجاد حسین، امجد حسین اور دیگر افسران موجود تھے. ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر کی کارکر دگی کو سراہا اور کہا کہ کوئی بھی ملک اس وقت تک ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا جب تک اسکی آبادی اوروسائل میں توازن نہ ہو۔ محکمہ پاپولیشن آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے عوام الناس کو زیاد ہ سے زیادہ آگاہی دے .

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

21واں سالانہ عرس مبارک مرکز اویسیاں محلہ رسول نگر ضلع نارووال 28نومبر 2021بروز اتوار آغاز بعد نماز مغرب دعا رات 10بجے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا

جمعہ نومبر 19 , 2021
رپورٹ رانا محمد شفیق ۔ ای این این نیوز تحصیل ظفروال 21واں سالانہ عرس مبارک مرکز اویسیاں محلہ رسول نگر ضلع نارووال 28نومبر 2021بروز اتوار آغاز بعد نماز مغرب دعا رات 10بجے لنگر کا وسیع انتظام ہوگا اہل علاقہ کو دعوت عام زیر سرپرستی حضرت علامہ پیر محمد تبسم لشبیر […]

کیلنڈر

نومبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  
%d bloggers like this: