محمد اسد میرانی سٹی رپورٹر
صادق آباد۔ضلع رحیم یارخان
چوک چدھڑ : گزشتہ رات کا ایک اور واقعہ
ہمارے علاقے چوک چدھڑ اور ہمارے پیٹرول پمپ بسم اللّٰہ پیٹرولیم کے قریب پیش آیا جس میں دس مسلحہ ڈاکوں نے میری فیملی ٹرانسپورٹ کی گاڑی زمیندارہ گرین کو ڈکیتی مارنے کی کوشش کی اور آدھا گھنٹہ فائرنگ کرتے رہے جس کے نتیجہ میں ڈرائیور کو گولی بھی لگی آدھا گھنٹہ فائرنگ کے باوجود بھی کوئی پولیس کی گاڑی نہ پہنچی ہماری انتظامیہ کہاں سو رہی ہے دن دہاڑے لوگوں کو لوٹا جا رہا آئے روز اغواہ برائے تاوان کی وارداتیں ڈکیتیاں ہو رہی ہیں۔ انتظامیہ ہوش کے ناخن لے اب تو ہماری گھروں میں بھی عزتیں جان مال محفوظ نہیں ہے خدارا ہمارے حال پر رحم کریں ڈی پی او صاحب۔ آئ جی صاحب ہمارے حال پے رحم فرمائیں اب صرف بات نوٹس لینے تک نا رکھیں کوئ عملی جامہ پہنایا جائے میں میری پوری فیملی اور میرے علاقے کے تمام لوگ اس واقعے کی پر زور مزمت کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں انتظامیہ سے حکومت وقت سے جلد از جلد ہمارے علاقے کو امن کا گہوارہ بنایا جائے۔۔
رپورٹ۔ENN NEWS
محمد اسد میرانی سٹی رپورٹر صادق آباد