ننکانہ صاحب ( فیاض حسین ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر)
سکھ یاتریوں کے روحانی پیشوا بابا گورو نانک دیو جی کے 552 ویں جنم دن کی تقریبات
گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں 17 نومبر سے شروع ہو رہی ہیں جو کہ 21نومبرتک جاری رہیں گی . جس میں بھارت سے 3000ہزار اور پاکستان سمیت امریکہ, کینیڈا, جرمنی, انگلینڈ, جنوبی افریقہ, فرانس اور دیگر ممالک سے 1000 سے 15000 ہزار سکھ یاتری شرکت کریں گے. تحصیل و ضلعی انتظامیہ نے اس موقع پر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے. یاد رہے کہ سکھ یاتری 19 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان سے جلوس نکال کر اپنی سب سے اہم روحانی رسم ادا کریں گے.
( فیاض حسین ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر)