نمائندہ خصوصی:ذیشان لیاقت
کارڈ نمبر4229:2020
رائیونڈ (عثمان چیمہ سے )انٹرنیشل سکول آف انگلش نے سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے تحصیل بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں کلاس 10th 9th میں نمایاں پوزیشن حاصل کر لی۔سکول کے پرنسپل کے مطابق کلاس 10th 9th کی طالبہ فاطمہ نوید نے 1076نمبر اور کلاس 9th کی طالبہ سحر مبین نے 494 نمبر حاصل کرکے نمایاں پوزیشن حاصل کر کے تمام پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں پہلی پوزیشن کا اعزاز حاصل کر لیا۔سکول کا رزلٹ 100 فیصد رہا۔طالبہ فاطمہ نوید نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کو سکول اساتذہ کی محنت اور اپنی ماں کی دعاوں کا ثمر قرار دیا جماعت نہم کی طالبہ سحر مبین نے کہا ہے کہ یہ سب اساتذہ کی محنت اور میرے وا لدین کی دْعاوں کاثمر ہے اور ڈا کٹر بن کے میں ملک و قوم کی خد مت کر نے کی خواہاں ہوں والدین نے سکول کی انتظامیہ اور قابل اساتذہ کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس نمایاں نتائج کو ان کی بھرپور توجہ اور محنت کا ثمر قرار دیا دوسری جانب علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری شخصیات نے کلاس نہم اور دہم میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سکول کے پرنسپل اور اساتذہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے
نمائندہ خصوصی:ذیشان لیاقت