وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکی اٹک کے علاقے جتیال میں تحریک انصاف کے ضلعی صدر قاضی احمد اکبر کی رہائش گاہ آمد
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا قاضی احمد اکبر سے ان کے والد قاضی خالد محمود کے انتقال پر اظہار افسوس
وزیر اعلی عثمان بزدار کا سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت
وزیر اعلی عثمان بزدار نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی
وزیر اعلی عثمان بزدار نے سوگواران کے لئے صبر جمیل دعا کی
اللہ تعالیٰ آپ اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔عثمان بزدار
اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے۔عثمان بزدار
صوبائی وزیر ملک محمد انور، رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق، رکن پنجاب اسمبلی ملک جمشید الطاف، کمشنر راولپنڈی ڈویژن، آرپی او راولپنڈی اور دیگر شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھیں