حافظ آباد : شعیب احمد ۔ نمائندہ enn نیوز
پٹرولنگ پولیس پوسٹ سندھواں تاڑر ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائی
مشکوک شخص سے رائفل 223بور اور گولیاں برآمد : مقدمہ درج
ایس ایس پی پٹرولنگ ریجن گوجرانوالہ محمد وسیم ڈار کی ہدایت پر ڈی ایس پی پٹرولنگ ڈسٹرکٹ حافظ آباد کی زیر نگرانی پٹرولنگ پولیس پوسٹ سندھواں تاڑر کی پٹرولنگ ٹیم کے انچارج سب انسپکٹر افضال اعظم ھمراہ پٹرولنگ ٹیم نے دوران ناکہ بندی اورنگزیب نامی شخص سے ناجائز رائفل 223بور، میگزین اور درجنوں گولیاں برآمد کر کے مقامی تھانہ میں مقدمہ درج کروایا ایس ایس پٹرولنگ محمد وسیم ڈار کا کہنا ہے کہ شاہراہوں پر ناجائز اسلحہ لے کر گھومنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی عوام کے جان ومال کی حفاظت پٹرولنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے
حافظ آباد : شعیب احمد ۔ نمائندہ enn نیوز