مسلح افواج کی قیادت کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر اظہار افسوس

آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر قدیر نے دفاع پاکستان کو مضبوط بنانے کیلئے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور تمام سروسز چیفس نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

 

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر عبدالقدیر کے درجات بلند کرے۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے بھی ڈاکٹر خان کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔

واضح رہے کہ نامور ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر آج صبح خالق حقیقی سے جا ملے، ان کی وفات پر پوری قوم سوگ میں ڈوب گئی، قومی پرچم کو سرنگوں کر دیا گیا ہے۔ صدر مملکت عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان سمیت ملک کی تمام اہم شخصیات نے بھی معروف ایٹمی سائنسدان کی وفات پر شدید رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

 

ڈاکٹر خان کو پورے قومی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔ انہوں نے 1998 میں ایٹمی دھماکہ کر کے پاکستان کو ناقابل تسخیر ریاست بنا دیا، ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

 

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

وزیراعظم عمران خان کا رحمتہ اللعالمینﷺاتھارٹی قائم کرنے کا اعلان

پیر اکتوبر 11 , 2021
عشرہ رحمت اللعالمین ﷺ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا، اسلام آباد میں مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعظم عمران خان نے رحمتہ اللعالمین اتھارٹی قائم کرنے کا اعلان کیا اورنوجوانوں کو خصوصی پیغام دیا دیا کہ نبی آخر الزماں ﷺ کی سیرت طیبہ پر عمل ہی کامیابی کا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: