رپورٹ حیدرآباد اظہر احمد
حیدرآباد: 28 ستمبر 2021
ملک بھر کی طرح ضلع حیدرآباد میں چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ مکمل مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا. اس ضمن میں حیدرآباد پولیس کی جانب سے ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی صاحب کی قیادت میں جلوس کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف سیکیورٹی پلان بنایا گیا جس پر حیدرآباد پولیس کے افسران و جوان نے عمل کرتے ہوئے کامیاب بنایا
ڈی آئی جی حیدرآباد رینج شرجیل کھرل, کمشنر حیدرآباد عباس بلوچ, ڈپٹی کمشنر فواد غفار سومرو, SP ہیڈکوارٹر انیل حیدر منہاس، ASP کینٹ احمد چوہدری، ASP سٹی علینہ راجپر سمیت رینجرز افسران نے جلوس میں شرکت کی اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
ایس ایس پی حیدرآباد نے ڈی آئی جی حیدرآباد شرجیل کھرل اور دیگر افسران کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی
ایس ایس پی حیدرآباد صاحب کی ہدایات پر ماتمی جلوس کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت بنایا گیا. اے ایس پی کینٹ اور اے ایس پی سٹی سمیت ضلع بھر کے تمام DSPs, SHOs کو آن روڈ رہے اور ایس ایس پی حیدرآباد ساجد امیر سدوزئی نے بذات خود سیکیورٹی انتظامات کی سپروائیزنگ کی اور سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے جلوس کی مونیٹرنگ کی گئی
تمام ایس ایچ اوز اپنے جوانوں کے ہمراہ ماتمی جلوس کی سیکیورٹی پر معمور رہے جبکہ تمام حساس اور اہم تنصیبات، پبلک مقامات، سرکاری و نجی اہم عمارتوں وغیرہ پر بھی ماہر اسنائپر کے ساتھ سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کیا گیا
مرکزی چہلم جلوس اپنے مقررہ روٹ سے ہوتا ہوا خیر خیریت سے اختتام پزیر ہوا ایس ایس پی حیدرآباد نے تمام افسران و جوانوں کو اچھی ڈیوٹی دینے پر شاباشی دی اور منتظمین جلوس اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کیا
PRO TO SSP HYDERABAD
SAJID AMIR SUDDOZAI

رپورٹ ۔ اظہر احم