وہاڑی. سابق صوبائی وزیرِزراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ کی ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی آمد

جام اللّٰہ دتہ سرفراز ۔ نمائندہEnn نیوز وہاڑی

وہاڑی. سابق صوبائی وزیرِزراعت پنجاب نعیم اختر خان بھابھہ کی ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی آمد. سیاسی صورت حال پر گفتگو کی.

وہاڑی. سابق صوبائی وزیرِزراعت پنجاب محمد نعیم اختر خان بھابھہ نے حلقہ پی پی 233 مرکز ٹھینگی کا دورہ کیا, اور 155/ڈبلیوبی, 100/ڈبلیوبی, 101, 105, 46, 54, 44, 32/ڈبلیوبی اور دیگر چکوک میں فوت شدگان لوگوں کے لئے فاتحہ خوانی کی اور انکی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی. اس دوران سابق صوبائی وزیر محمد نعیم اختر خان بھابھہ کی ٹھینگی پریس کلب ٹھینگی بھی آمد ہوئی اور صدر پریس کلب ٹھینگی راؤ شکیل انجم, جنرل سیکرٹری محمد رفیق مغل. ڈاکٹر معظم غفار جوئیہ, چوہدری محمد اقبال, جام اللہ دتہ سرفراز اور دیگر سے ملاقات کی, اس موقع پر انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوےُ کہا کہ حکمرانوں مختلف ٹی وی شو میں بیٹھ کر جھوٹ پہ جھوٹ بولتے رہتے ہیں کہ ن لیگ عوام کے اندر اپنی مقبولیت کھو چکی ہے لیکن حالیہ کنٹونمنٹ بورڈ کے الیکشن میں پنجاب کی عوام نے حکمرانوں کے منہ پر تمانچہ مارا ہے, انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے, آئندہ الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن بھاری اکثریت سے جیت کر حکومت قائم کرے گی اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں ہی پاکستان ترقی کرے گا اور عوام کو ریلیف ملے گا, نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ میڈیا کی آزادی پر حکومتی پابندی ناقابلِ برداشت ہے مسلم لیگ ن اس کی بھرپور مذمت کرتی ہے. اس موقع پر راؤ وسیم اسلم, اویس چوہدری اور دیگر ان کے ہمراہ تھے.

جام اللّٰہ دتہ سرفراز ۔ نمائندہEnn نیوز

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک عنصرجوڑہ کی سربراہی میں پولیس کی دبنگ کاروائی

جمعہ ستمبر 17 , 2021
ویلڈن پولیس خوشاب خوشاب(علی عمار ۔ نمائندہ Enn) ایس ایچ اوتھانہ سٹی ملک عنصرجوڑہ کی سربراہی میں پولیس کی دبنگ کاروائی، موٹرسائیکل چوروں کا3رکنی بین الاضلاعی گروہ گرفتار، ملزمان کےقبضہ سے9لاکھ 62ہزارروپےمالیت کے5ہنڈا 125 اور 9ہنڈاسی ڈی70موٹر سائیکل برآمد،ڈی ایس پی غلام جعفرچھینہ کاپریس کانفرنس میں انکشاف ۔انہوں نے کہا […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: