احمدپورشرقیہ : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ میں کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر بہاولپور

احمدپورشرقیہ : تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال احمدپورشرقیہ میں کم وسائل میں زیادہ سے زیادہ مریضوں کو ادویات فراہم کی جارہی ہیں

ان خیالات کا اظہار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ایم ایس محمد عارف غوری نے صحافیوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافت ایک مقدس پیشہ ہے اور اس کا احترام ہم سب پر لازمی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی، آرتھو، ڈائلسز،او۔ پی۔ ڈی اور آپریشن تھیٹر کو روزانہ کی بنیاد پر خود چیک کرتا ہوں۔ رجسٹرڈ مریضوں کو انسولین بروقت اور بغیر کسی پریشانی کے مہیا کی جارہی ہے۔ جبکہ میڈیکو لیگل سرٹیفکیٹ کو بھی آن لائن کردیا گیا ہے تاکہ عوام الناس کو کوئی پریشانی نہ ہو اور بغیر کسی کرپشن MLC حاصل کی جاسکتی ہے۔

مخیر حضرات کے تعاون سے آنکھوں کے علاج کی مشینری بھی موجود ہے۔ اس کے علاوہ الٹراساؤنڈ کی جدید مشینری کے ساتھ کوالیفائیڈ ڈاکٹرز بھی موجود ہیں۔ میرا مشن ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا شمار پاکستان بھر کے اچھے ہسپتالوں میں ہو اوریہ میری کوشش ہے جس کیلئے ہائیر اٹھارٹیز کو لکھا جاچکا ہے کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں C.C.U جلد فعال ہوں تاکہ دل کے مریضوں کو بہاولپور نہ جانا پڑے۔ کرونا کی چوتھی لہر انتہائی خطرناک ہے۔ ہمیں چاہیے کہ SOP’s پر عمل کرتے ہوئے ماسک کے استعمال کو اپنا معمول بنائیں۔ جلد از جلد ویکسین لگوا کر اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی محفوظ بنائیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ویکسین سنٹر ڈپٹی ڈی ایچ کے زیر نگرانی کام کررہا ہے۔ اس کے باوجود اپنی مدد آپ کے تحت ٹھنڈے پانی اور ٹینٹ کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ڈاکٹر عارف غوری نے آخر میں کہا کہ احمدپورشرقیہ کی مٹی کا سپوت ہوں۔ اپنے شہر کے لوگوں کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔ میں اور میرا سٹاف ہم وقت عوام الناس کی خدمت کیلئے حاضر ہیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر دیوان عرفان۔ ڈاکٹر یاسر نثار اور سعید احمد بھی موجود تھے۔

چوہدری محمد ارشد جاوید کمبوہ ۔ ڈسٹرکٹ رپورٹر

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

تھانہ نصیر آباد کے علاقہ فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ

Sat Sep 11 , 2021
راولپنڈی : محمود حسن ۔ نمائندہ enn نیوز تھانہ نصیر آباد کے علاقہ فتح جنگ انٹر چینج پر ایڈیشنل آئی جی موٹروے کی گاڑی پر فائرنگ ایڈیشنل آئی جی موٹروے سجاد افضل آفریدی زخمی، ہسپتال منتقل فائرنگ سے ایڈیشنل آئی جی کے بھائی نعمان افضل جاں بحق، واقعے کی اطلاع […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031