علی عمار . نمائندہ ان نیوز
خوشاب کا بڑا اعزاز
خوشاب کےسپوت محمد افراہیم حیات نے ازبکستان میں منعقدہ انٹرنیشنل ہاکی ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرلیا۔۔
تفصیلات کے مطابق باوا شفیق خان ہاکی اکیڈمی خوشاب کے باصلاحیت کھلاڑی اور پنجاب کالج لاہور کے طالبعلم محمد افراہیم مانگا نے ازبکستان میں منعقدہ بین الاقوامی ہاکی ایونٹ میں شرکت کیلئے پاکستان ایجوکیشن بورڈ کی ہاکی ٹیم کے ہمراہ ازبکستان روانہ ہوگئے۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خوشاب کے صدر جناب باوا محمد شفیق خان ممبر آف پاکستان ہاکی فیڈریشن ملک اصغر اعوان ، جنرل سیکریٹری ملک الیاس کامران، اور سینئر وائس پریذیڈنٹ حاجی محبوب خان نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قومی کھیل ہاکی میں اس بچے کا بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کرنا قابل فخر کامیابی ہے اور اسپورٹس حلقوں میں اس کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔
اس کامیابی پر محمد افراہیم مانگا کے والدین کے ساتھ ساتھ اس کامیابی کے حصول کی جدوجہد کے سفر میں قدم قدم پر اسکی معاونت اور تربیت کرنے والے تمام خیرخواہان و کوچز بھی زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں کہ جنہوں نے قومی کھیل ہاکی میں میرٹ کی بحالی و فروغ میں اپنی بے لوث خدمات پیش کیں اور انکی محنت بار آور ثابت ہوئی
منجانب” ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن خوشاب .

Enn news reporter
علی عمار ضلع خوشاب
Enn 120312021
Desig internee reporter