بہاولنگر کی صحافی برادری کو محرم الحرام کے دوران مثبت صحافت کر نے پر خراج تحسین پیش

بہاولنگر (محمد راشد بھٹی )

بہاولنگر کی صحافی برادری کو محرم الحرام کے دوران مثبت صحافت کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق۔صحافی برادری کے مثبت کر دار کی وجہ سے بے حد مشکور ہیں ڈی پی او محمد ظفر بزدار۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی طرف سے بہاولنگر کی صحافتی برادری کے اعزاز میں ایک اہم میٹنگ کا انقعاد کیا گیا۔ میٹنگ ڈی سی آفس کے کنٹرول روم میں منعقد ہوئی جس میں تمام پریس کلبز اور صحافتی تنظیموں کے عہد ید اران و نما ئندوں نے شر کت کی۔میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر بہاولنگر شفقت اللہ مشتاق،ڈی پی او محمد ظفر بزدار اور ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو عابد حسین بھٹی نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ بہاولنگر کی صحافی برارادری کو محرم الحرام کے دوران مثبت صحافت کر نے پر خراج تحسین پیش کر تے ہیں صحافی برادری کے مثبت کر دار کی وجہ سے بے حد مشکور ہیں۔بہاولنگر کی صحافی برادری کا کر دار ہمیشہ سے مثبت رہا ہے جس کی وجہ سے شہر میں امن و امان قائم کر نے میں مدد ملتی ہے آئندہ بھی ضلعی انتظامیہ تمام صحافی برادری سے مشاورت کا عمل جاری رکھتے ہوئے اس طرح کی میٹنگ کا انعقاد کر تی رہے گی جس سے میڈیا اور ضلعی انتظامیہ کے درمیان فاصلے کم ہو نگے اور غلط فہمیاں پیدا نہیں ہو نگی اور امن و امان قائم کر نے میں مدد ملے گی

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

کوٹلی و نکیال کی جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے باوجود حلقہ میں پیلپز پارٹی اپنے قائد کے استقبال کے لئے تیار

Mon Aug 30 , 2021
میڈیا رپورٹر Enn نیوز ۔ انوار الحق (نکیال) انتظامیہ کوٹلی و نکیال کی جلسے جلوس اور ریلیوں پر پابندی کے باوجود حلقہ میں پیلپز پارٹی اپنے قائد کے استقبال کے لئے تیار جب کہ دوسری جانب مسلم کانفرنس اسی دن احتجاجی مظاہرہ کرنے کے لئے تیار۔ نکیال کا سیاسی پارہ […]

کیلنڈر

February 2023
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728