اگلے__5__دنوں__کا__موسم
ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہو چکا ھے
جوکہ اگلے 5 دن تک وقفے وقفے جاری رہیگا……..
تفصیلات کے مطابق آج رات سے اتوار تک مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں بارشوں کے اس سلسلے کی شدت اور پھیلاؤ میں آج دیر رات یا کل سے اضافہ ہوگا……..
آج رات سے اتوار کے دوران مری، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، پنڈی گھیب، میانوالی، چکوال، سرگودھا، خوشاب، جہلم، منڈی بہاوالدین، گجرات، گوجرانولہ، سیالکوٹ، ناروال، شیخوپورہ، حافظ آباد، لاہور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، چنیوٹ، نورپورتھل، لیہ، بھکر، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ، بہاولنگر، قصور، کوہسلیمان، تونسہ، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، ملتان سمیت پنجاب کے بالائی، وسطی اور مغربی علاقوں میں بیشتر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے
بہاولپور، رحیم یارخان، صادق آباد، راجن پور، لودھراں، خانیوال کے علاقوں میں بھی ایک یا دو اچھی بارشوں کا امکان ھے
اس دوران بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ھے……..
کل سے اتوار کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، دیر، دروش، مدھیان، چترال، کوہستان، داسو، کالام، کاغان، ناران، بٹگرام، شانگلہ، بونیر، ہری پور، مانسہرہ، نوشہرہ، سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، پارہ چنار، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، وانا سمیت خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں وقفے وقفے سے کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے……..
کل سے اتوار کے دوران سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں تھرپارکر، بدین، اسلام کوٹ، سانگھڑ، عمرکوٹ، مٹھی، میرپورخاص، ٹھٹھہ، سجاول کے بیشتر مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار سے شدید بارشوں کا امکان ھے
جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کے امکانات موجود ہیں……….
اگلے چار یا پانچ روز کے دوران ژوب، موسی خیل، کوہلو، بارکھان، ڈیرہ بگٹی، سبی، لورالائی، نصیر آباد، خضدار، لسبیلہ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اور مشرقی علاقوں میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ھے……..
آج رات سے اتوار تک آزاد کشمیر کی بیشتر وادیوں میں مختلف مقامات پر گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا امکان ھے……..
ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث گرمی اور حبس کی شدت میں کمی متوقع ھے……..
موسم سے ہرپل باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج کو فالو کرتے رہیں
#شکریہ
مشاہد اللہ ۔ نمائندہ