تھانہ کورال کی حدود سے تین ملزمان نے مسافروں کے روپ میں گاڑی بک کرکے پشاور لے جانے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور 24 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا

انمائندہ خصوصی – محمود احمد

تھانہ کورال کی حدود سے تین ملزمان نے مسافروں کے روپ میں گاڑی بک کرکے پشاور لے جانے کے بعد گاڑی کے ڈرائیور 24 سالہ نوجوان کو بیدردی سے قتل کر دیا

اور گاڑی چھین کر فرار ہوگئے۔ مقتول نوجوان اپنی بیوہ ماں کا واحد سہارا تھا۔ “ھالیڈے ٹائمز” کو موصولہ معلومات کے مطابق غوری ٹاؤن فیز فائیو کے رہائشی اور محکمہ شماریات میں بطور ایل ڈی سی ملازم 24 سالہ اسد اللہ منیر “ان ڈرائیو” ایپ کے ذریعے اپنی گاڑی سیاہ رنگ کی ہنڈا سوک نمبر 068 ایم کیو چلاکر مزدوری بھی کرتا تھا۔ 5 ستمبر 2021ء کو بھی وہ گھر سے گاڑی لئے نکلا ۔ رات ساڑھے گیارہ بجے تین افراد نے بحریہ ٹاؤن فیز فور سے پشاور کے لئے گاڑی بک کی۔ گاڑی کی بکنگ عدنان علی نامی شخص کے نام سے ہوئی۔ پشاور پہنچنے تک اسد اپنے ایک دوست کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہا۔ پھر اچانک اس کا موبائل فون آف ہوگیا اور اس کا رابطہ کٹ گیا۔ جس پر ورثاء نے تھانہ کورال پولیس کو درخواست دیتے ہوئے قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔ پولیس نے 6 ستمبر 2021ء کو اغواء کا مقدمہ نمبر 466/21 درج کرلیا۔ وقوعہ کے دوسرے روز 7 ستمبر کو پولیس کو اطلاع ملی کہ نوجوان اسد منیر کو پشاور میں گاڑی چھیننے کے بعد قتل کر دیا گیا ہے ۔

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Next Post

اگلے 5 دنوں کا موسم

Tue Sep 7 , 2021
اگلے__5__دنوں__کا__موسم ملک میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ آج سے شروع ہو چکا ھے جوکہ اگلے 5 دن تک وقفے وقفے جاری رہیگا…….. تفصیلات کے مطابق آج رات سے اتوار تک مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ ملک میں داخل ہوں گی جس کے نتیجے میں بارشوں کے اس […]

کیلنڈر

January 2023
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031