شجاع آباد : (اشفاق احمد چنڑ سپیشل رپورٹر)
شجاع آباد تبدیلی سرکار کو آئے ہوئے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔
مقامی صحافی اظہر تاج قریشی صدر انصاف پریس کلب شجاع آباد
تفصیلات کے مطابق۔
شجاع آباد مقامی صحافی صدر انصاف پریس کلب اظہر تاج قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار کو آئے ہوئے 3 سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ ملک بھر میں مہنگائی اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے جس کی وجہ سے عوام اپنی روزمرہ کی اشیاء تک بھی نہیں خرید سکتے
اور عوام فاقوں پر مجبور ہو گئی ہے
تبدیلی سرکار کے نوجوانوں سے روزگار فراہم کرنے اور لاکھوں نوکریوں کے کیے گئے وعدے پورے نہ کرنے کی وجہ سے بے روزگاری میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ سے کئی گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور کئی نوجوان بے روزگاری سے نشہ اور چوری جیسی بری عادتوں پر لگ رہے ہیں
انصاف پریس کلب کے صدر مقامی صحافی اظہر تاج قریشی نے وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کی ہے کہ اس مہنگائی کو کنٹرول کیا جائے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو تباہ ہونے سے بچایا جاسکے اور عوام کو روزمرہ کی اشیاء خریدنے میں مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے
(اشفاق احمد چنڑ سپیشل رپورٹر)