نمایندہ ای این این ۔ علی رضا
حافظ آباد ضلع کی سب سے بڑی عدالت سیشن کورٹ اور دیگر ماتحت عدالتوں میں دن دہاڑے سر عام ، اندھا دھند فائرنگ اور قتل عام کا ہونا انتہائی نہ صرف قابل افسوس بلکہ قابل تشویش ہے
ڈسٹرکٹ سیشن جج ،انکے باقی ججوں ، ضلع کی انتظامیہ اور ڈی پی او کے لیے لمحہ فکریہ ہے اور انکی اہلیت ، نا اہلی پر سوالیہ نشان ہے ، اندھیر نگری مچی ہوئی ہے
قانون ،انصاف اور امن دفن ہو چکے ہیں ۔ نہ جانے ، صاحبان اقتدار ، اور ڈی سی ، ڈی پی او کی ترجیعات کیا ہیں ؟ اج عدالتوں میں قتل عام غیر معمولی واقعہ ہے ، شدید مذمت کرتے ہیں ، ھائی کورٹ اس کی خود ھائی کورٹ کے جج سے تحقیقات کراے ، اب انتظامیہ پر مکمل انحصار نہ کیا جاے
نمایندہ ای این این علی رضا