وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے

ٖفتح جنگ ( محمد حفیظ ۔ نمائندہ ) وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے، انصاف صحت کارڈ کی تقسیم جاری

کھلی کچہریوں کا سلسلہ فتح جنگ سے شروع کریں گے اور ڈویژن بھر میں جاری رہے گا

ان خیالات کا اظہار چیئرمین وزیراعلیٰ شکایات سیل اکبر خان تنولی نے فتح جنگ سے صحافیوں کے وفد سے گفتگو میں کیا، وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں ملک رفاقت اعوان، فرحت عباس شاہ اور ملک طاہر اقبال شریک تھے، اکبر خان تنولی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں انصاف کو عوام کی دہلیز پر مہیا کریں گے، سرکاری دفاتر میں عوام کو پیش آنے والے مسائل کا ازالہ کریں گے، کرپشن اور کرپٹ عناصر کا خاتمہ کرکے عوام دوست افراد اور انتظامیہ کو سامنے لے کر آنا ہی ہمارا کام ہے، جو عوام کے کام نہیں کرے گا وہ گھر جائے گا، انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی3کی عوام سے رابطے کو مزید مستحکم کروں گا اور اپنے حلقے کے لوگوں کی غمی خوشی میں برابر شریک رہوں گا،

نیوز ڈیسک

ای این این ٹی وی کا نیوز ڈیسک نمائندگان کی خبروں کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں رونما ہونے والے واقعات کو اپنی قارئین کے لیے اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Next Post

ممبر اسمبلی چوہدری یسین کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا صدر بنا دیا

جمعرات ستمبر 2 , 2021
سعد منظور ۔ نیوز رپورٹر ملاقات کام کر گئی ممبر اسمبلی چوہدری یسین کو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی آزادکشمیر کا صدر بنا دیا حالیہ الیکشن میں چوہدری یسین نے کوٹلی سٹی اور چڑہوئی کی سیٹ سے الیکشن لڑا تھا اور دونوں سیٹوں پر کامیاب […]

کیلنڈر

اکتوبر 2021
پیر منگل بدھ جمعرات جمعہ ہفتہ اتوار
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
%d bloggers like this: