ضیاء ارحمان ۔ نمائندہ Enn
سی ٹی جے ایف پشاور کی قیادت اور انکی کابینہ کاسینئیر صحافی مسرت اللہ جان کی مکمل حمایت کا اعلان
سی ٹی جے ایف کسی بھی صحافی کیساتھ ایسے رویے کی اجازت نہیں دیگا۔عظمت گل
سی ٹی جے ایف اور اسکی کابینہ قلم کی طاقت سے وقت کے فرعونوں کا غرور خاک میں ملا دیگا۔صدر سی ٹی جے ایف
سی ٹی جے ایف پشاور کی قیادت اور انکی پوری کابینہ سینئیر صحافی مسرت اللہ جان کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں پر زور مذمت کرتی ہے۔اورصوبائی حکومت سےمطالبہ کرتی ہے کہ اصف خان کو غیر اخلاقی اور غیر زمہ داری کا مظاہرہ کرنے پر اسمبلی کی رکنیت فوری طور پر معطل کی جاے،سی ٹی جے ایف کے صدر عظمت گل نے اس حوالے سے کہا ہے کہ صحافی کو دھمکیاں دینا ایک انتہاٸی افسوسناک بات ہے۔ اور مذکورہ ایم پی اے آصف خان صحافیوں کو دھمکیاں دے کر حق کی اواز کو بند نہیں کراسکتے۔
انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی انکھ ہوا کرتے ہیں ۔پی ٹی آئی ایم پی اے کی جانب سے ایسے غیر زمہ دارانہ زبان کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا سے اس حوالے سے تحریری نوٹس اور کارواٸی کریں
انہوں نے کہا کہ صحافی ملک کے چوتھا اور اہم ستون شمار ہوتا ہے ۔ اور اگر متعلقہ ایم پی اے اس ستون کیساتھ چیڑ خانی کی کوشش کریگا اور اسکا قلم کی زبان سے بھر پور جواب دیا جاٸگا
ضیاء ارحمان ۔ نمائندہ Enn