اٹک: ( گوھرعلئ enn news سے )
تھانہ اٹک خورد پولیس کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری،02ملزمان گرفتار
ملزمان کے قبضہ سے 2200گرام چرس اور 01عدد شارٹ گن 12بوربرآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ اٹک خورد پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 02ملزمان کو گرفتار کر کےان کے قبضہ سے منشیات اور اسلحہ ناجائز برآمد کر لیا۔
اے ایس آئی سید حبدار معہ ٹیم نے دوران چیکنگ سرچ پارک اٹک خورد سے ملزم دلاور خان ولد مسعود الرحمن ساکن بوئی کو ٹھیالہ تحصیل وضلع ایبٹ آباد حال کمال آباد کیمپ راولپنڈی کے قبضہ سے 2200گرام چرس اور ملزم روحیل احمد ولد محمد رشید سکنہ ڈھوک اکبری تحصیل و ضلع اٹک کے قبضہ سے ایک عدد شارٹ گن 12بورمعہ 02عدد خالی میگزین برآمد کر کے ملزمان کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لیے۔