ملک بھر کی طرح تحصیل احمد پور شرقیہ میں بھی 10 محرم الحرام کے حوالے سے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی لازوال قربانیوں کی یاد میں شہر کے مختلف امام بارگاهوں سے جلوس برآمد کیے گۓ جلوسوں کے مقرر کرده راستوں میں شہریوں کی طرف سے لنگر و میٹھے پانی کی سبیلیں بھی لگائیں گئیں جلوس اپنے روایتی راستوں سے هوتا هوا مرکزی امام بارگاه کربلہ چوک منیر شهید پر بر آمد هوا جلوس میں شریک عزادارین نے سیناکوبی کرتے هوۓ کربلہ میں داخل هوۓ شہداۓ کربلہ کی یاد میں زاکرین کی جانب سے اہل بیت کے مصائب بیان کیے گۓ اور انکی بے دریغ قربانیوں پر روشنی بھی ڈالی گئی
امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے جگہ جگہ راستوں میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گۓ انتظامیہ کی طرف سے جلوس کے داخلی اور خارجی راستوں میں خاردار تاریں اور کناتیں لگادی گیئیں حکومت کی طرف سے ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے والوں میں ایلیٹ فورس مقامی پولیس اہلکار ریسکیو 1122 کے علاوه شہریوں کی کثیر تعداد نے رضاکرانہ طور اپنی خدمات سرانجام دیں ( کیمرہ مین ٹیم کے ساتھ ہیں
طیب نواز بھٹہ Ennنیوز
احمد پور شرقیہ